فیصلہ کن ون ڈے:کامران غلام کی زبردست انٹری زمبابوے کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف

تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلا میچ زمبابوے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیتا جب کہ دوسرے میں قومی ٹیم کو کامیابی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed