شمالی وزیرستان میں دھماکہ’5 افراد جاں بحق ’16 زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور16 زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گائوں تپی میں گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد میں اسپتال ایم ایس ڈاکٹر حمید اللہ نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو بنوں کی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی وجہ سے قریبی کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں، دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دھماکے کی اصل وجوہات کیا ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اب بھی کئی افراد مکانات منہدم ہونے سے ملبے کے تلے دبے ہوئے ہیں جوکہ مقامی افراد اپنے مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان دشمنی اور تنازع شدت اختیار کر گیا، کل رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں خارجی نور ولی گروپ کی طرف سے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پرخود کش حملہ کیا گیا، آج صبح حکیم خیل گاں میں خارجی گل بہادر گروپ نے خارجی نور ولی محسود کے اہم کمانڈر ظفرالدین عرف مخلص کو جہنم واصل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed