بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ کے محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے’جیل انتظامیہ

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے، جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر ان کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں۔تفصیل کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے بشری بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ۔رپورٹ اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، ان کے لیے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے، ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے 6 سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم ہر ہفتے طبی معائنہ کرتی ہے۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کے لیے ڈاکٹر 24 گھنٹے دستیاب رہتا ہے، ہر ہفتے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹرز بھی قیدیوں کے طبی معائنے کے لیے جیل کا دورہ کرتے ہیں۔بشری بی بی کو جیل مینوئل کے تحت تمام طبی و بنیادی سہولتیں دستیاب ہیں، اڈیالہ جیل صوبے کی انتہائی حساس جیل ہے، جیل میں 8 ہزار قیدی ہیں جبکہ گنجائش صرف 3 ہزار کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سیاسی قیدیوں سمیت ہائی پروفائل قیدی بھی قید ہیں، خصوصی سورس رپورٹ پر پنجاب حکومت نے 25 اکتوبر تک ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے عائد کی گئی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed