پشاور ( سپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام روایتی کھیلوں کے سلسلے میں مردان میں مخہ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں ، ان مقابلوں کاباضابطہ افتتاح ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ابن امین اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ نے کیا۔ اس موقع ریجنل سپورٹس آفیسر سلیمان خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر، صوبائی صدر مخہ تیر آندازی ایسوسی ایشن امجد حسن یوسفزئی،جنرل سیکرٹری فرمان شاہ بمعہ کابینہ سمیت دیگرشخصیات موجود تھے۔ضلع مردان کے تحصیل کاٹلنگ شموزئی میں یہ مقابلے ایک ہفتہ تک جاری رہینگے۔ایونٹ کا فائنل 6 اکتوبر 2024 کو کھیلا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سیدفخر جہان ایونٹ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ان مقابلوں میں ضلع مردان کے آٹھ قدیمی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں بابوزئی کلب ، شموزئی کلب ، میاں خان ،سنگاو ¿ ، ارٹونہ اور چپل آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری امجد خان یوسفزئی تھے جنہوں ایونٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ نے ڈی جی سپورٹس عبدالناصر کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت سے روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے اور مرحلہ وار خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع میں بھی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخہ ایک قدیمی گیم ہے جو کہ صوابی ، مردان اور بونیر میں بھرپور انداز سے کھیلی جاتی ہے ،محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پہلے مرحلے میں ان ڈسٹرکٹس میں کلب سطح کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔ مختلف ریجنز میں روایتی گیمز منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کے ونرز کو پشاور ہارس کیٹل شو اور ڈیرہ میں منعقد ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو اور مخہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا روایتی گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں روایتی گیمز کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرنا ہیں اور امید ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ان علاقوں میں روایتی گیمز کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00