پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ہے۔افتتاحی میچ میں سعادت کلب پیر کلے نے کامیابی حاصل کی۔سعادت کلب پیر کلب نے باچہ کلب پشتخرہ کو باآسانی 0-2سے شکست دی۔ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقاراور ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے باضابطہ افتتاح کیا جنکا تمام ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے کوچ واصف اللہ ، بختیار عالم فنانس سیکرٹری صوبائی والی بال ایسوسی ایشن اور تجمل خان نیشنل ریفری بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر خالد وقار نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ تین اکتوبر تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی جمنازیم ہال میں جاری رہے گی۔ جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ساتھ رجسٹرڈ 20 کلبز شرکت کررہے ہے۔