یوم شہدائے پولیس ‘پشاور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں تقاریب

پشاور(اپنے نمائندوں سے )

خیبر پختونخوا میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پشاور سمیت تمام اضلاع میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

پشاور میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے بچوں اور دیگر لواحقین کو تحائف سے نوازا گیا’ ڈی پی او چارسدہ مسعود احمد نے شہید ڈی ایچ پی بہادر خان ،شہید سب انسپکٹر شیر علی خان اور شہید کانسٹیبل بلال خان کے مزار پر حاضری اور سلامی پیش کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

چارسدہ بھر میں یوم شہدا ئے پولیس عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس سلسلے میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب، شہدا کے مزار پر سلامی اور ان کے لواحقین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسی طرح ضلع باجوڑ میں بھی یوم شہدائے کے موقع پر پروقار تقرہب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق اور پولیس کے اعلی حکام سمیت شہدائے پولیس کی فیملیز نے بھی شرکت کی ۔

شرکا نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہید افسران ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ،شہدائے پولیس کی فیملیز کو ہمیشہ ساتھ لیکر چلیں گے۔دریں اثنا ہنگو اور اورکزئی میں بھی یوم شہدا پولیس بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔

یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ پولیس پولیس افسران نے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی،

ڈی پی او اور دیگر نے کہا کہ پولیس شہدا نے جوان مردی سے عوام کے جان مال آبرو کے تحفظ کا دفاع کیا اور جام شہادت نوش کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس بہترین انداز میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی ہے اور ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed