پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پانڈز اسکینڈل کیس میں گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال اور اعظم خان شامل ہیں۔عمران خان کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس میں 59 گواہان کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کوئی سابق وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی کیخلاف گواہ نہیں بنا، پی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف 3 سابق وزرا ہی نیب کے گواہ بنے، ریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال اور اعظم خان کا ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ہے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں بنے بلکہ بطور گواہ شامل ہوئے۔ذرائع کے مطابق دیگر گواہان میں نیب، بینک، ایس ای سی پی افسران اور پٹواری بھی شامل ہیں جبکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری کے نام فہرست میں شامل ہے۔اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ وزیراعظم آفس ندیم بٹ بھی گواہ کے طور پر سامنے آگئے، القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ بن گئے۔







