پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،افغانستان واپس جانے والوں کی تعداد دو لاکھ انچاس ہزار ہوگئی۔ 31 اکتوبرکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پاکستان سے صرف غیرقانونی افغان باشندوں کامحفوظ انخلا یقینی بنایا جارہا ہے۔گزشتہ روز مزید تین ہزاردو سو پچاس غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ گزشتہ روزجانیوالوں میں نو سو ستاون مرد،سات سو پچانوے خواتین اور ایک ہزار چار سو اٹھانوے بچے شامل تھے۔پانچ سو ترانوے خاندانوں پر مشتمل یہ افراد دوسو بارہ گاڑیوں کے ذریعے افغانستان روانہ کئے گئے۔ یادرہے کہ اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ انچاس ہزار تراسی غیرقانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔