قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیا ق ابراہیم پر مشتمل دوکنی بنچ نے جائیداد کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے ، ملزم زرولی کی جانب سے کیس کی پیروی سید سکندر شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ ملزم پر الزام تھاکہ اس نے تھانہ ارمڑ کی حدود میں 19نومبر 2020کوجائیداد کے تنازعے پرمحمد عابد کو قتل کیاتھا، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ یہ ایک کراس کیس ہے ،جس میں ملزم نے دوسرے فریق کے خلاف روزنامچہ رپورٹ بھی درج کی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ کیس کا ملزم تاحال مفرور ہے ،چونکہ سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے متعدد فیصلے موجود ہیں، اس لئے کراس کیس میں اسکے موکل کو بند نہیںرکھا جاسکتا، عدلت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed