وزیراعظم کا یو اے ای کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 1 ارب ڈالر ڈپازٹ کرانے پر شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک میں1 ارب ڈالر ڈپازٹ کرانے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید ال نہیان کو ٹیلیفون کر کے یہ بھی کہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں بروقت مدد کی جس سے آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ طے کرنے میں بڑی مدد ملی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت یو اے ای کی اس خیر سگالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ نے ذاتی دلچسپی لے کر پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کی۔وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے شہباز شریف سے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ برادر پاکستان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ذمے داری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed