شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیا ق ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے وکلاء کے غیر ضروری ہڑتالوں پر پابندی عائد کی ہے تو یونیورسٹی کے اساتذہ ہڑتال کیوں کر رہے ہیں یہ ریمارکس گزشتہ روز انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور میں اساتذہ کے کلاسز بائیکاٹ کے خلاف اسلامیہ جمعیت طلبہ کی جانب سے دائر رٹ پر دی۔ رٹ کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ عدالت نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی اور پشاور ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے عہدیداروں کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔ دوران سماعت عدالت میں درخواست گزار اسفندیا ر ربانی وغیرہ اور اور اُنکے وکلاء محمد فاروق ملک اور حسنین علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، اس موقع پر درخواست گزارو ں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پشاور یونیورسٹی گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین مختلف مسائل پر تنازعہ ہے جس کے باعث اساتذہ نے کلاسز سے بائیکاٹ کردیا اور ایک ماہ سے ہڑتال پر ہیں







