تحریک کے جلسوں میں شرکت کرنے والے سرکاری ملازمین کی تفیصلات طلب

تحریک انصاف کے جلسوں اور لاہور میں زمان پارک کے باہر دھرنوں میں شرکت کرنے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات دوبارہ طلب کر لی ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں احتجاج میں شرکت کے لئے جنوبی اضلاع ، مالاکنڈ ڈویژن سمیت دیگر اضلاع کے مختلف سرکاری محکموں کے مختلف گریڈ کے ملازمین شریک ہیں ۔ دفاتر سے چھٹیاں حاصل کر کے لاہور احتجاجی مظاہروں میں شرکت کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے ایسے ملازمین کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ کون کون سا ملازم تحریک انصاف کے مظاہروں میں شرکت کر رہا ہے یا ان دونوں چھٹیوں پر ہے ۔ اور لاہور میں موجود ہیں تفصیلات کی فراہمی کے بعد انہیں شوکاز نوٹسز جاری کرکے ان کے خلاف سرکاری رولز کے تحت کاروائی شروع کی جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed