غربا کیلئے میت دفنانا بھی جو شیر لانے کے مترادف ہو گیا!

مہنگائی نے اپنے پیاروں کی لحد میں اتروانا بھی مشکل کر دیا ہے ، کفن ، دفن کے اخراجات میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے باعث تدفین بھی مشکل ہو گئی ہے ، مہنگائی نے اپنے پیاروں کی تدفین مزید مشکل بنا دی ہے ۔ قبر بنانے کے لئے گورکھ کندوں نے اپنے اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، اپنے پیاروں کو دفنانے کے لئے سفید پوش طبقہ ، مزدور طبقہ ، قرض لیکر یا اپنے بیوی اور بچوں کے سونا گروہی رکھ کر قرضہ حاصل کیا جارہاہے ۔ قبر کھودنے کے لئے شہر میں گورکھ کندوں نے فیس میں تین ہزار سے دس ہزار رپے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔ اپنے پیاروں کو سپرد خاک کرنے میں سفید پوش طبقے کو شدید ترین مشکلات درپیش آ گئی ہے ۔ مردہ کے دفن کرنے کے لئے ٹرانسپورٹروں نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ تین دن تک اپنے پیاروں کے غم میں دعاء کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ باروچیوں نے بھی چنا میوہ ، حلوہ کی دیگوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر