زرداری کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں پر شیری رحمن کی وضاحت

وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمن نے پی پی صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق وضاحت دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے آصف علی زرداری سے منسوب کیا گیا ایک ایکسرے اور جھوٹی خبر زیرِ گردش ہے۔

اس خبر میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے وہ اس کینسر کے چوتھے اسٹیج پر کھڑے ہیں۔

شیری رحمن نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کی ہے۔

ان کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے، آصف علی زرداری زیر اعلاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed