سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کررہا ہے، سید ذکریا علی شاہ

 

سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کررہا ہے۔ یہ بات ترجمان پیٹرولیم ڈویژن سید زکریا علی شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ سعودی عرب سے یہ تیل پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی تاخیری ادائیگیوں پر مل رہا ہے۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن زکریا علی شاہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے فراہم کیے جانے والے تیل کی مقدار کم ہوگئی ہے۔ سعودی عرب سے مذکورہ سہولت بڑھانے کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کم از کم اتنا تیل مل سکے کہ قیمتیں بڑھنے کے باوجود مقدار کم نہ ہو۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed