صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا، فواد چوہدری

 

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا، ملک کی معاشی ترقی میں کاروباری اداروں کا اہم کردار ہے،کاروباری ادارے ملک کی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتے ہیں۔انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت حکومت نیصنعتی انقلاب کیلئے نمایاں اقدامات کیے، سازگار کاروباری پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سابقہ دور میں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، پی ٹی آئی نے اقتدارمیں آتے ہی ڈی انڈسٹرلائزیشن روکنے کیلئے اقدامات کیے،ملک میں ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں اورکاروباروں کو تحفظ حاصل ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں دنیا کو درپیش معاشی صورتحال کا تفصیلی ذکر کیا، حکومت نے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھرپورتوجہ دی، ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ صنعتی اور زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات سے لوگوں کی آمدن میں37 فیصد اضافہ ہوا، 1100 ارب روپے رورل اکانومی سے زرعی شعبہ میں منتقل ہوئے،ملک میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، حکومت اس ضمن میں اقدامات کر رہی ہے،منافع بخش کمپنیوں کو اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔اس موقع پر انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد نے حکومت کی صنعتوں اور کاروباروں کی ترقی کے اقدامات کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed