کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں قتل کا معمہ حل، رشتے دار ملوث، 3 گرفتار

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کا معمہ حل کرلیا، قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔شہری محمد علی کو ابراہیم حیدری الیاس گوٹھ میں فائرنگ کر کے 9 اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا، قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قاتل کو مقتول کے قریبی رشتے دار نے قتل کی سپاری دی، جمیل نامی شخص مقتول کا رشتے دار تھا اور ذاتی رنجش پر قتل کروایا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل تحویل میں لے لی، گرفتار ملزمان میں جمیل، لقمان شاہ اور سجاد خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed