سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

کپیٹل سٹی پولیس آفیسر (CCPO) پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے صوبائی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

دورے کے دوران سی سی پی او کو ریسکیو 1122 کی آپریشنل صلاحیتوں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں، جدید سائنسی آلات، ایمرجنسی گاڑیوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی ریلیف و ریسکیو خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے ادارے کی انتظامی سرگرمیوں، فوری رسپانس کے نظام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اعلیٰ سطحی ملاقات میں پشاور پولیس اور ریسکیو 1122 کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے، کسی بھی سانحے یا ہنگامی صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور عوام کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی پیشہ ورانہ خدمات اور شاندار کارکردگی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے مشترکہ مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترین خدمات میسر آ سکیں۔

دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed