بونیر پولیس کی کھلی کچہری، ڈی پی او محمد عتیق شاہ نے شہریوں کے مسائل سنے، فوری حل کی ہدایت

ضلع بونیر میں پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مستحکم بنانے، شہریوں کے درپیش مسائل سے آگاہی اور ان کے فوری ازالے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل ڈگر غازی پیر سید خان، ڈی ایس پی ٹریفک نعیم خان، سرکل ڈگر کے تمام ایس ایچ اوز اور مقامی مشران، تاجراں اور عوام کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل، تجاویز اور شکایات ڈی پی او بونیر کے سامنے پیش کیں، جنہیں انہوں نے غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو قانونی اور بروقت اقدام کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

کچہری میں منشیات کے مکمل خاتمے، قتل و مقاتلے کے واقعات کی روک تھام، دہشت گردی کے خلاف مؤثر پیش رفت اور علاقے میں امن و امان کے قیام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور منشیات فروشوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed