اداکارہ ایمن سلیم کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق قومی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں پارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ وہ بچپن ہی سے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے انتہائی متاثر رہی ہیں، اور ان کے خیال میں ہر وہ خاتون جس نے بی بی شہید کی زندگی اور جدوجہد کو دیکھا ہے، وہ ان کی مداح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننا ان کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے محض ایک سیاسی قدم نہیں بلکہ اپنے ملک اور عوام کے ساتھ ایک مضبوط عہد ہے، جس کے تحت وہ اس پلیٹ فارم سے اپنے وطن کی خدمت کے لیے مثبت نیت اور مکمل خلوص کے ساتھ کام کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed