سی سی پی او پشاور کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں اور فوری ازالے کے احکامات جاری

پشاور میں عوام الناس کے مسائل اور شکایات کے فوری و شفاف حل کے لیے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں منعقدہ کھلی ملاقات کے دوران شہریوں اور درخواست گزاروں نے سی سی پی او کے سامنے اپنے مسائل اور پولیس سے متعلق شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تمام درخواست گزاروں کی بات بغور سنی اور موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام شکایات پر بلا تاخیر، غیر جانبدارانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کر کے مقررہ وقت میں مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان حائل فاصلوں کو ختم کرنا اور عوام کو براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ عوامی خدمت، بروقت انصاف کی فراہمی، شفافیت اور قانون کی بلاامتیاز عملداری پشاور پولیس کا طرہ امتیاز اور اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed