آفتاب شیرپاؤ کے گورنر خیبرپختونخوا بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ،سکندرشیرپائو

قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے گورنر خیبرپختونخوا بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ۔قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما مشتاق خان ترنگزئی نے سکندر خان شیرپاؤ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے گورنر خیبرپختونخوا منتخب ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سکندر خان شیرپاؤ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے گورنر خیبرپختونخوا بننے سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed