خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے ملازمین کو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے دفتر نہ آنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ میں سکیورٹی اسٹاف کے علاوہ کسی بھی ملازم کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جب بھی سیکرٹریٹ آنے کی اجازت دی جائے گی، انہیں مطلع کردیا جائے گا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی بندش اور ملازمین کے داخلے پر پابندی کے باعث عملے کو انتظامیہ کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار ہے۔تاہم سیکرٹریٹ بند رکھنے کی مدت اور اس فیصلے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔







