پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔حکومت نے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری تین ایم پی او کے تحت جاری کیے ہیں، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے بشام میں واقع ان کے گھر پر دو مرتبہ چھاپہ مارا گیا۔شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنماں کے بھی وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی پختون روایات کے منافی ہے، حکومت جان بوجھ کر خوف و حراس پھیلا کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed