معصوم شاہ باچا نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت سے ملاقات کی، جس میں جلسوں، جلوسوں اور سیاسی اجتماعات کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے کہا کہ پرامن جلسے جلوس اور سیاسی اجتماعات کا انعقاد تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، جبکہ ان تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنا اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنان پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں پرامن انداز میں منعقد کریں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مقدم رکھیں اور کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے اجتناب کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی کارکنوں کے درمیان باہمی احترام، برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ جمہوری سرگرمیاں خوشگوار اور پرامن ماحول میں جاری رہ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ چارسدہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔







