مانسہرہ 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام، ملزم گرفتار

مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملال بانڈی کے رہائشی مسخر احمد کے خلاف تھانہ بالاکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ متاثرہ بچے کے بھائی کی رپورٹ پر درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

مدعی کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر بچے کو نشانہ بنایا اور بعد ازاں تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کے ساتھ دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے واقعے کے حوالے سے زیادتی اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed