خیبرپختون خوا میں ڈینگی وائرس نے زور پکڑلیا، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 438 نئے کیسز سامنے آگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے 25 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 73 ہوگئی۔دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی جہاں پر ایک دن میں 374 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں ڈھائی سو سے زائد کیسز لاہور سے سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد میں مزید 3 شہری ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 79 نئے کیسز بھی سامنے آئے تھے۔اس کے علاوہ کراچی کے جناح اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ مریض لائے گئے تھے، سرکاری طور پر 33 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00