مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور کی دو احتساب عدالتوں میں منی لانڈرنگ، رمضان شوگر مل اور آشیانہ ریفرنسز پر سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔دوران سماعت نون لیگی رہنماوں کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ نئے آرڈیننس کے تحت گواہ کے بیان کے وقت ریکارڈنگ بھی ضروری ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایسی کوئی قدغن نہیں ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد ساجد نے کہا کہ میڈیا کے مطابق اس میں ترمیم ہونے جا رہی ہے، اگلی تاریخ تک واضح ہو جائے گا، دونوں عدالتوں میں ریفرنسز پر مزید سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00