جیمنائی نے پہلی بار 3کمپنیوں کا نظام ہیک کر لیا

گوگل کی مصنوعی ذہانت کا ماڈل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر کے 3 کمپنیوں کے محفوظ نظام میں داخل ہوا جسے گوگل کے مصنوعی ذہانت کے نظام کی جانب سے خودمختار طور پر سائبر حملے کی پہلی معلوم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ واقعات مئی میں سائبر سیکیورٹی کی جانچ کے دوران پیش آئے، یہ جانچ آزاد سائبر سیکیورٹی ادارے کی جانب سے کی جا رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایک واقعے میں مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے بار بار پاس ورڈز کا اندازہ لگا کر محفوظ نظام تک رسائی حاصل کی جبکہ دیگر 2 واقعات میں جیمنائی کو عوامی ڈیٹا سے ایسی خفیہ معلومات مل گئیں جن کے ذریعے وہ محفوظ نظاموں تک پہنچ گیا۔گوگل جیمنائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے تمام معلوم مسائل کئی ہفتے قبل حل کیے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایسے ہی واقعات میٹا، اینتھروپک اور اوپن اے آئی کی جانب سے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ ان واقعات نے مصنوعی ذہانت کے نظام کو زیادہ خودمختاری اور انٹرنیٹ و کمپیوٹر نظام تک رسائی دینے کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed