کراچی میں کسٹمز حکام نے ہانگ کانگ سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضے سے 14 نئے قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔
کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مسافر کے سامان اور دیگر مقامات کی جانچ کی گئی تو نئے موبائل فون برآمد ہوئے۔ مسافر نے یہ فون پبلک ٹوائلٹ میں کموڈ کے نیچے چھپا رکھے تھے۔
کسٹمز حکام نے ایک اور کارروائی میں کولمبو کے راستے کراچی پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے شراب کی دو بوتلیں بھی برآمد کیں۔







