قومی پہلوان محمد انعام بٹ کو ایشین گیمز میں شرکت کے حوالے سے ریلیف مل گیا ہے اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد انعام بٹ اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ انعام بٹ پر عائد دو ماہ کی پابندی 19 جولائی سے 18 ستمبر 2026 تک جاری رہی، جو اب مکمل ہوچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔ ان کے نمونے میں پائی جانے والی دوا طبی علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی، جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ کو مذکورہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایشین بیچ گیمز میں انعام بٹ کی شرکت کا نتیجہ منسوخ کردیا گیا ہے، جس کے باعث ان کا چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا۔
محمد انعام بٹ ایشین گیمز میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وہ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری بھی ہیں اور تمام متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔







