سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزارت داخلہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے استحصال اورفحاشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظرقانون مزید سخت کرنے پر غورکیا جا رہا ہے،سوشل میڈیا کے استعمال کے لئے عمرکی حد مقرر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ذرائع کے مطابق فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی کے تدارک کے لئے بھی مختلف تجاویز شامل کی گئی ہیں،کئی ممالک کی طرز پر بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔وزارت داخلہ میں ہونیوالے اجلاس میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کئے جائیں گے،اجلاس میں پی ٹی اے، این سی سی آئی اے،وفاقی اور صوبائی پولیس حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں بچوں کے استحصال اورفحاشی سے متعلق کیسزکا جائزہ پیش کیاجائیگا،آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed