مانسہرہ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق

مانسہرہ میں بالاکوٹ کی وادی میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق علاقہ وادی مہ نور سیریاں میں علی الصبح گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔بجلی گرنے سے مکان کو نقصان پہنچا اور اس کے ملبے تلے دب کر 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔آسمانی بجلی گرنے سے علاقے میں دیگر 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed