چمکنی پولیس کی کارروائی، منشیات و اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور کے تھانہ چمکنی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے منشیات، اسلحہ اور اسلحہ کے پارٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی ایس پی رورل ڈویژن صابر گل کی ہدایات پر ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او فواد خان اور پولیس نفری نے کی۔

خفیہ اطلاع پر موٹر وے ٹول پلازہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی گئی جہاں سے دو ملزمان رفعت اللہ ولد پوردل خان سکنہ شغالی اور رضا اللہ ولد عنایت اللہ سکنہ شبقدر کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے 18 عدد پستول، 36 عدد میگزینز اور ڈھائی کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں قیام امن اور جرائم کی روک تھام کے لیے سنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed