ایکسپرٹس سینٹر فار مارکیٹ اینڈ پالیسی ریسرچ (ای سی ایم پی آر)پاکستان نے طلبہ میں انفرادی حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے مالاکنڈ ڈویژن میں اپنی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔اس منصوبے کے تحت 10 اسکولوں میں طلبہ کو انفرادی حقوق و ذمہ داریاں، اظہارِ رائے کی آزادی اور قانون کی حکمرانی جیسے موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ فالو اپ سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید مضبوط بنانے اور عملی زندگی میں اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی۔یہ سیشنز پروفیسر ڈاکٹر ولی رحمان، ڈاکٹر فیاض علی شاہ، ڈاکٹر شاہد جان، مس تبسم روغانی، مولانا عطا الرحمن، غنی غورزنگ اور ڈاکٹر امجد علی نے منعقد کیے۔ان سرگرمیوں کا مقصد طلبہ میں انسانی وقار، ذمہ داری اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ ایک باشعور اور ذمہ دار شہری کے طور پر سامنے آئیں۔ای سی ایم پی آر کے مطابق طلبہ کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ایک ذمہ دار، ہم آہنگ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔







