سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 16ارب 37کروڑ ڈالر ہوگئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر سولہ ارب سینتیس کروڑ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک نے ایک سال میں مارکیٹ سے 6.9 ارب ڈالرخریدے۔ صرف دسمبر2025 میں مارکیٹ سے ایک ارب سے زائد ڈالرخریدے گئے۔ نومبر 2025 میں انٹربینک سے 62 کروڑ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی۔ ستمبر،اکتوبر2025 میں سب سے زیادہ 2 ارب سے زائدڈالرکی خریداری ہوئی۔ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط ملنے پرذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس دستیاب ذخائرکی مالیت 5.36 ارب ڈالر ہے۔ 19 مارچ تک مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 21.73 ارب ڈالرہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed