قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت ختم کر دی

قطر جانیوالے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کر دی گئی۔ اس سلسلے میں تمام ٹریول ایجنٹ ائیر پورٹس انتظامیہ کو نئے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ، قطر میں پاکستان کی ایمبسی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث قطر میں ویزا آن ارائیول دستیاب نہیں، پاکستانی شہری قطر جانے سے پہلے پیشگی ویزا حاصل کریں، بغیر ویزا قطر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ قطر روانگی سے قبل مناسب ویزا لازمی حاصل کریں، قطر کے سفر کے لئے پاکستانیوں کو نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ویزا آن ارائیول بند کر دیا گیا، پاکستانی مسافروں کو پیشگی ویزا لینے کی ہدایت کر دی گئی، پیشگی ویزا نہ ہونے پر قطر میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed