بانی رہائی کیلئے قیادت متحرک’ تحریک تیز کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جاری امن تحریک کو مزید مثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا ہاس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جنید اکبر خان نے کی۔اجلاس میں وزیر اعلی سہیل آفریدی، جنرل سیکرٹری علی اصغر خان سمیت دیگر اہم رہنماں نے شرکت کی۔ شرکا نے تنظیمی امور، صوبے کو درپیش چیلنجز اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔ خصوصی طور پر بانی چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ اور دیگر اسیران کی مسلسل قید اور ان کی صحت سے متعلق صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی گئی۔اجلاس کے دوران پارٹی کے دیگر رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاریوں، سزاں اور قید و بند پر بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات سیاسی انتقام کے مترادف ہیں اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکا کو بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جاری امن تحریک، اس کی پیش رفت اور صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک کی کامیابی کے لیے مثر رابطہ کاری، منظم حکمت عملی اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔صوبائی قیادت نے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ وہ بانی چیئرمین کی رہائی کے حوالے سے کی جانیوالی جدوجہد میں ہر سطح پر بھرپور اور غیر متزلزل تعاون جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پارٹی قیادت اور کارکن کسی بھی دبا کے باوجود اپنے مقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شرکا نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کو ایک فرنٹ لائن صوبہ بنا دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی، ترقی اور گورننس کے مسلسل چیلنجز درپیش ہیں۔ مزید برآں، وفاق کی جانب سے کیے گئے معاونت کے وعدے بھی پورے نہیں کیے گئے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے آئینی اور جائز فنڈز روک کر صوبے کو مالی دبا میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ صوبے کے مفادات کے خلاف ہے۔اس موقع پر شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت عوام کی خدمت، صوبے کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed