بارڈر کھل گیا’ افغان باشندوں کی واپسی شروع’ قیدی ٹرانزٹ کیمپ منتقل

پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں افغان قیدیوں کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے لائے گئے 11 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد طورخم سرحد کے ذریعے افغان بارڈر حکام کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ 150 سے زائد افغان قیدیوں کو بھی مختلف جیلوں سے منتقل کرکے حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ پہنچایا گیا ہے جہاں ان کی دستاویزی کارروائی جاری ہے۔اس سے قبل 27 مارچ کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی کے دوران 11 افغان باشندوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا، جبکہ قیدیوں کی منتقلی کا عمل بھی جاری رہا۔مزید برآں 26 مارچ کو ملک کی مختلف جیلوں میں قید 40 افغان شہریوں کو حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا، جنہیں بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر طورخم سرحد کے ذریعے افغانستان بھجوا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت افغان باشندوں کی مرحلہ وار واپسی جاری ہے، جبکہ ٹرانزٹ کیمپ میں سکیورٹی اور دستاویزی عمل کو مزید مثر بنایا گیا ہے تاکہ تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔پشاور نوشہرہ سمیت 14 اضلاع میں کروڑ روپے کے مہاجرین کی کاروباری مراکز کو سیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے غیر قانونی مہاجرین کہلا پہلے مرحلے میں تمام صوبے کی کینٹ ایریاز میں گرینڈ اپریشن تجارتی مراکز میں شروع کیا جا رہا ہے پشاور کینٹ کے پانچ اہم بڑے بازاروں نوتھیہ کے دو بڑے بازاروں۔پشاور سٹی کے 34 بڑے بازاروں یونیورسٹی روڈ حیات اباد کے 45 بڑے بازاروں۔رنگ روڈ کی 95 بازاروں۔چارسدہ روڈ کے 39 بازاروں۔جناح پارک روڈ۔سبزی منڈی روڈ۔سکندر پورہ خوشحال بازار۔فقیر اباد بشیر اباد افغان کالونی۔پیپل منڈی سبزی منڈی۔اشرف روڈ سمیت درجنوں بازاروں کی نشاندہی کی گئی ہے موبائل فون جنرل سٹور خوراک کی دکانوں روٹیوں کی دکانوں میڈیسن کی دکانوں الیکٹرانکس دکانوں سبزیوں اور فروٹ کی دکانوں کپڑوں کی دکانوں کاسمیٹک کی دکانوں لکڑی کی کاروبار سے وابستہ تاجر ۔سمیت مختلف کاروبار سے وابستہ تاجروں کی نشاندہی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ان مہاجرین کی کاروباری مراکز کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز ڈی پی اوز سی سی پی او پشاور کو بھجوا دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed