خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں قتل کی دوہری واردات، 13 اور 19 سالہ نوجوان قتل کر کے ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش پولیس نے شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واردات لکی مروت کے علاقے ورغڑ میں پیش آئی جس میں کلہاڑی کے وار سے دو نوجوان قتل کئے گئے، مقتولین کی شناخت 13 سالہ ضیااللہ اور 19 سالہ امتیاز کے نام سے ہوئی۔لکی مروت میں قتل کی دوہری واردات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کو گھر کے کمرے میں قتل کیا گیا ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلِ خانہ منگنی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج کی گئی پولیس رپورٹ میں حیات اللہ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا، جبکہ مقتولین کے والد نے بتایا کہ امتیاز کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکیملزم کی تلاش شروع کر دی۔







