پشاور میں روٹی کا وزن مزید کم کر دیا ہے اور روٹی سنگل 30 گرام اور ڈبل 50 گرام تک کر دی گئی ہے ۔خیبر بازار۔نمک منڈی۔ریتی بازار۔شیخ اباد۔گورنمنٹ کالج چوک۔سمیت مختلف مقامات پر عید کے دوران اور عید الفطر کے بعد روٹی 70 روپے میں فروخت ہوتی رہی انتظامیہ کی جانب سے تندور مالکان کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے باعث تندور مالکان نے رمضان المبارک کے دوران عید کے دوران شہریوں کے چمڑے ادھار دیے تندور مالکان کے سامنے انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے پشاور میں روٹی کے وزن میں کمی کے بعد روٹی پاپڑ میں تبدیل ہو چکی ہے بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صارفین کو شدید مشکلات درپیش ارہی ہے۔ہوٹلز نمک منڈی میں روٹی کا وزن مزید کم کیا گیا ہے پشاور میں انتظامیہ اپنی دفعاتر تک محدود ہو کر رہ چکی ہے اور نمائشی کاروائیاں جاری ہے







