ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس کو بند نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولئیمڈیلرز کی جنرل باڈی اجلاس میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے 26مارچ سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کے لیے موجودہ مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed