عید پر چھروں اور پٹاخوں سے درجنوں بچے متاثر

پشاور میں عید کے موقع پر درجنوں بچوں کی بینائی متاثر ہو کر رہ گئی اسلحہ کھلونوں اور بارودی مواد کے پٹاخوں سے درجنوں بچوں کی انکھیں شدید ترین متاثر ہو کر رہ گئی جبکہ۔عید کے تینوں دنوں میں اسلحہ کھلونوں پٹاخوں کی مہنگے داموں فروخت عروج پر رہی بچوں کا عیدی اسلحہ کھلونوں میں اڑانا سوالیہ نشان بن چکا ہے پیپل منڈی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر چائنہ اسلحہ کھلونوں کے سپلائی پشاور سمیت صوبے بھر کو ہو گئی تھی بارودی مواد سے بھری ہوئی پٹاخوں کی خرید و فروخت بھی جاری رہی انتظامیہ نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی تھی۔۔پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچوں کو انکھوں کے علاج کے حوالے سے لایا گیا بعض بچوں کو چرے لگ گئے تھے جبکہ بعض بچوں کے ہاتھ بارودی مواد سے بھری ہوئے پٹاخوں سے جل گئے تھے بیشتر بچوں کی انکھوں میں بارودی مواد بھی داخل ہونے سے ان کی نظر متاثر ہو کر رہ گئی انتظامیہ نے پشاور کے تاجروں کے سامنے ہتھیار ڈال دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed