بدترین مہنگائی کے باوجود عید کے موقع پر پشاور میں 35 کروڑ روپے سے زاہد کا کاروبار ہوا ہے رمضان اور عید کے تین دنوں میں مہنگائی کے باوجود خریداری میں تیزی اگئی تھی کاروبار کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے والے اداروں کے ذرائع کے مطابق پشاور میں جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار اور پیر کو مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے سے زائد کی مٹھائی فروخت ہوئی ہے پشاور کے علاوہ مردان چارسدہ کی مٹھائی کے سوغات بھی شامل ہیں کریڈٹ کارڈ وغیرہ سے خریداری کی گئی ہے زیادہ تر خریداری ان لائن کی گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں کشیدہ صورتحال کے باوجود کاروبار میں اضافہ ہوا تھا کپڑوں جوتوں وغیرہ کے مراکز میں بدترین رش رہا پشاور میں پانچ کروڑ روپے سے زائد کے گوشت کی خرید و فروخت رمضان اور عید کے دوران ہوئی ہے ذرائع کے مطابق مختلف کاروبار کے حوالے سے خریداری کی رپورٹس مرتب کی گئی ہے عید کے دنوں میں اور رمضان کے دوران نئے اور پرانے موبائل فونز کی خریداری گھروں کے لیے نئے سامان کی خریداری۔وغیرہ بھی شامل ہیں سب سے زیادہ سفید پوش اور کم تنخواہ لینے والے اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔







