چکن اور گوشت کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور

عیدالفطر کے موقع پر چکن اور گوشت کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہو گئیں۔ سرکاری چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خوروں نے سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں، جس کے باعث شہریوں کیلئے عید پر بھی گوشت کی خریداری مشکل ہو گئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے مثر کارروائیاں نہ ہونے کے باعث منافع خور کھل کر سرگرم رہے اور شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔انتظامی افسران فوٹو سیشن اور فرضی کارروائیوں میں مصروف رہے ، ماہ رمضان میں پورا ماہ مہنگائی بے قابو رہی اشیائے ضروریہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر فروخت ہوتی رہیں لیکن عید پر مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے جس سے شہری بلبلا اٹھے مارکیٹ میں گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جاتی رہیں جس کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار رہے اور عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود بازاروں میں من مانے نرخ وصول کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed