ایڈیشنل سیشن جج پشاور مرزا محمد کاشف نے غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین اور تھانہ انقلاب کی حدود سے گرفتار ہونے پچاس کے قریب افغان باشندے ناہید، لیاقت، حسین شاہ سمیت دیگر کو پولیس نے سفری دستاویزات نہ ہونے کی بنا پر گرفتار کرکے انکے خلاف14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا،جس پر ملزمان نے ضمانت کے حصول کیلئے سیشن کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی تھی، گزشتہ روز جب کی کیس کی سماعت مکمل ہوئی توعدالت نے ایک ملزم جو کہ کینسر کے مریض میں مبتلا تھا، اسکو طبی بنیادوں پر ضمانت دیکر باقی تمام ملزما ن کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرکے سب میں جیل میںبندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔







