ضلع مردان کے علاقے مہمند آباد چکڑو پل پر زبانی تکرار پر 23سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا، واقعات کے مطابق مبینہ طور پر افغانی افراد نے معمولی زبانی تکرار پر چاقو اور چھریوں سے نوجوان پر حملہ کر دیا جس سے 23 سالہ خلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ اس خونریز واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زبانی تکرار پر 23سالہ نوجوان قتل کے اس واقعے کا مقدمہ تھانہ ہوتی میں افغانیوں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا، جس پر مردان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد 4 ملزمان گرفتار کر لئے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔مردان کے شہریوں نے اس واقعہ کے بعد افغان مہاجرین کے جلد ڈی پورٹ کء جانے کا مطالبہ کر دیا۔







