ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل جم کر برسے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، 21 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، بالائی سیاحتی مقامات پر برفباری ہوئی، مالم جبہ میں برفباری کے بعد وادی کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا۔محکمہ موسمیات نے عید پر بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی، 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed