شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے پروف آف رجسٹریشن ( پی اوآر) کارڈ ہولڈر افغان مہاجر کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ ملزم شاکر کیجانب سے کیس کی پیروی عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو صوابی میں افغان شبہ میں گرفتار کیاگیاتھا، ماتحت عدالتوں سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے ہائیکور ٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی، جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ درخواست گزار کے والدین پاکستانی ہیں ، والدہ وفات پاچکی ہیں جبکہ والد کا شناختی کار ڈبلاک تھاجوکہ 2022میں بحال ہوگیاتھا،جس پر درخواست گزار پہلے ہی ہائیکورٹ میں اپنا پی او آرکار ڈکینسل کیلئے رٹ دائر کرچکا ہے ، رٹ کی منظوری پر وہ اپنا پی اوآر کارڈ ختم کرنے کیلئے نادرہ سے رجوع کرچکاہے اور اس حوالے سے اس کو ٹوکن بھی جاری کیاگیاہے ، تاہم اسکے باوجود انکو 14فارن ایکٹ میںگرفتار کیاگیاہے ، لہذا انکے موکل کو ضمانت پر رہا کیاجائے ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔







