بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔ذرائع کے مطابق حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور موٹروے پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی۔لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری ہسپتال، حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت ساجد علی، جہانگیر، محمد رفیق اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed